گٹکا کھانے والے اب جیل جائیں گے

گٹکا کھانے والے اب جیل جائیں گے

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ حکومت نے گٹکا کھانے والوں کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ حکومت نے گٹکے کی فروخت روکنے میں ناکامی کے بعد اب گٹکا کھانے والوں کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کر لیا اور کسی بھی لال منہ والے کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا جا سکے گا۔

سندھ میں گٹکے کے استعمال، گٹکا بنانے، ذخیرہ اور فروخت کرنے کے خلاف سندھ اسمبلی میں بل پیش کیا۔ جس میں گٹکے کے استعمال اور فروخت کو ممنوع قرار دے دیا گیا۔

بل کے مطابق گٹکا کھانے والے کو اب کم سے کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ 6 سال قید کے جرم میں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ عوامی مقامات پر گٹکا کھانے والے کو ایک سے 5 سال تک کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں پابندی کے باوجود غیر معیاری بھارتی اشیا پاکستان اسمگل ہونے کا انکشاف

گٹکے کی تلاش میں اب پولیس گٹکے کی اطلاع پر بغیر کسی وارنٹ کے کہیں بھی چھاپہ مار سکتی ہے اور اس دوران دروازے اور کھڑکیاں بھی توڑنے کی اجازت ہو گی۔


متعلقہ خبریں